یمن

انصاراللہ کا مذاکرات پر آمادگی کا اعلان

المیادین کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے مرکزی رہنما اور سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یہ تحریک یمن میں خصوصی مراعات کی خواہاں نہیں ہے کہا کہ اگر یمن میں ایک مضبوط حکومت تشکیل دی جائے تو تحریک انصار اللہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے-

محمد البخیتی نے یمن میں سیاسی مذاکرات کی دستاویز کے بارے میں کہا کہ اگر تحریک انصار اللہ کے سامنے اس دستاویز کو پیش کیا گیا تو وہ اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی-

عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ ، منصور ہادی کی مستعفی حکومت اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قریب سمجھی جانے والی جنرل پیپلس کانگریس پارٹی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور پندرہ دسمبر کو سوئیزرلینڈ میں منعقد ہوا تھا جو پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا-

بحران یمن کے بارے میں آئندہ مذاکرات چودہ جنوری کو ہوں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button