پاکستان

سیالکوٹ میں 8 داعش دہشت گرد گرفتار

 پاکستان کے شہر سيالکوٹ ميں انسداد دہشت گردی ڈيپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 8 وہابی  داعش دہشت گردوں کو گرفتار کر ليا ہے جبکہ پاکستانی حکومت داعش کے وجود سے انکار کرتی رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں داعش کے ایک سیل پر چھاپے اور پنجاب بھر سے داعش سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، لیپ ٹاپ اور بڑی تعداد میں سی ڈیز بھی برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھا۔تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے ’پاکستان میں مسلح جدوجہد کے ذریعہ جمہوریت کے خاتمے اورنام نہاد خلافت قائم کرنے کے لیے حلف اٹھا رکھا تھا۔تحقیقات کے مطابق داعش دہشت گرد پنجاب بھر میں نئی بھرتیوں کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو توسیع دینا چاہتے تھے۔ملزمان کی شناخت جواد احمد، عامر سہیل، اعجاز احمد، عدنان بابر، سعید احمد، یاسر علی، حمزہ امتیاز اور وقاص احمد کے ناموں سے ہوئی۔گرفتارملزمان کا اصل تعلق جماعت الدعوہ سے ہے جنھوں نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کی. باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں تمام وہابی مدارس  اور ادارے داعش دہشت گردوں اور طالبان کی اصل پناء گاہ ہیں اور انیھں انہی مدارس اور اداروں میں تربیت دی جاتی ہے داعش کے حامی پاکستان کی نظریاتی وکنسل میں بھی پہنچ چکے ہیں جن میں مولانا طاہر اشرفی اور اس کے ساتھی شامل ہیں لیکن پاکستانی فوج اور حکومت ان بڑے دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button