عراق

عراق میں گیارہ داعش دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کی واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گیارہ تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو عنقریب آزاد کرالیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ الانبار کے چالیس فیصد علاقوں پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ تھا جن میں سے تئیس فیصد علاقوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے اور باقی بچے علاقوں کو بھی جلد ہی آزاد کرالیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button