پاکستان

خیبر پختونخوا: سانحہ پشاور و نائیجریا کے خلاف ملی تنظیمں احتجاج کرنے سے قاصر

شیعیت نیوز:ملی تنظیموں کی جانب سے سانحہ پشاور اور نائیجریا کے خلاف ملک گیر احتجاج کے باجود خیبر پختونخوا میں کسی نے بھی پشاور اور نائیجریا میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج نہیں۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ،آئی ایس او اور شیعہ علماٗ کونسل کی جانب سے نائیجریا اور پارہ چنار میں ہونے والی بربریت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن افسو س خیبر پختونخوا میں کسی بھی ملی تنظیم نے احتجاج نہیں کیا، یہ ان تنظیموں کی فعالیت پر سوالیہ نشان ہے۔

پارہ چنار خیبر پختونخوا سے چند سو کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے اس کے باوجود کے پی کے میں احتجاج نا ہونا تمام ملی تنظیموں کی فعالیت کی روداد سنا رہا ہے،دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں احتجاج کیا گیا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک خیبربختونخوا کے کسی بھی ضلع اور شہر میں احتجاج نہیں ہوا،جبکہ پار ہ چنار جہاں انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا تھا اسکے باوجود مومنین نکلے اور ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سنت زینب سلا م اللہ علیہ کو زندہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button