پاکستان

داعش کے سہولت کار مولوی عبدالعزیز کے دفاع میں وزیر داخلہ میدان میں آگئے

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب نے اپنی کم علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولوی عبدالعزیز کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں لہذا انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

شیعیت نیو ز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چوہدری نثار نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولوی عبد العزیز کو گرفتار نہیں کرسکتےکیونکہ انکے خلاف کوئی ایف آئی در ج نہیں ہے، اگر انہیں گرفتار بھی کرلیا جائے تو وہ زیادہ عرصہ اندر نہیں رہ سکتے۔

یہ تھا بیان ہمارے ملک کے سب سے باخبر رہنے والے وزیر داخلہ صاحب کا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہی نہیں کہ مولوی عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں سول سوسائیٹی کی جانب سے ایف آئی آر درج ہے، دوسری جانب اس منصب پر فائز شخص کی جانب سے اتنے بےوقوفانہ جواب کی امید نہیں تھی، ایک شخص جو اعلانیہ دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے اور انکی سہولت کار ی میں پیش پیش ہے جسکے نظریات کی بنا پر ملک میں تکفیریت و شدت پسند پھیل رہی ہے  کیا اسکے خلاف کوئی ایف آئی آر کٹوانے کی ضرورت ہے؟ کیا ریا ست پاکستان خود مقدمہ درج نہیں کرواسکتی ، قانونی چارہ جوئی کی جائے تو ہزار راستے نکل سکتے ہیں لیکن چوہدری نثار حقیقت نہیں بتارہے کہ وہ خود اس مولوی عبدالعزیز کی سہولت کار ی کے ذمہ دار ہیں۔

 

یہ ہے لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی

CWgDAm8XIAAYDqc.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button