دنیا

سعودی عرب کے اتحاد کو دہشت گردوں کے بجائے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے

شیعیت نیوز:فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحرنےکہا ہے کہ سعودی عرب اپنے 34 اتحادی ممالک کے ذریعہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنےکے بجائے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے، اور فلسطینیوں کو نجات دلانے کے لئے اسرائیل کا مقابلہ کرے۔

العہد کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحرنےکہا ہے کہ سعودی عرب اپنے 34 اتحادی ممالک کے ذریعہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنےکے بجائے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے، اور فلسطینیوں کو نجات دلانے کے لئے اسرائیل کا مقابلہ کرے۔

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے سب سے پہلے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے اور مسلمان ممالک کو اسرائيلی دہشت گردی کے خلاف متحدہ کرنا چاہیے۔

بحر نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے بدن میں کینسر ہے جس سے پورے عالم اسلام کو خطرات لاحق ہیں۔ اس نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں ہمت ہے تو اپنی ہمت کا اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ثبوت فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button