پاکستان

سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل، شیعیت نیوز شہداٗ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

شیعیت نیوز: آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

اس مناسبت سے سانحہ اے پی ایس میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں ہورہی ہے جس میں سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

تقریب میں پاک فوج کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں میڈلز تقسیم کیے گئے، جبکہ طلبا نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شیعیت نیوز کی ٹیم ان معصوم شہداٗ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے تکفیری دہشتگردوں کے منہ نام نہاد اسلامی چہرہ آشکار کردیا، نا صر ف ان شہداٗ کے خون نے تکفیری دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ ملک خدادا پاکستان میں موجود ان دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی قوم کے سامنے واضح کردیا، مگر افسوس کے قوم کے بے حس اور غدار حکمران ابھی مولوی عبدالعزیز جیسے معصوم بچوں کے قاتلوں کے سہولت کو اسلام آباد میں پنا ہ دیئے بیٹھے ہیں۔

دھیاں رہے کہ گذشتہ سال ۱۶دسمبر کو کالعدم تکفیری جماعت طالبان کے چند مسلح افراد نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر حصول علم میں مصروف معصوم بچوں کو درندگی کے ساتھ قتل کردیا تھا، اس پرسوز واقع میں تقریباً ۱۰۰ شہید ہوئے جبکہ کئی زخمی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button