پاکستان
شیعہ میجر ریٹائیر احسن رضا کےقتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
شیعیت نیوز: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں سابق میجر احسن رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
میجر احسن رضا کو آج صبح کو کراچی کے پوش علاقہ ڈیفنس میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
دوسری جانب سندھ پولیس نے اس واقعہ کا رخ بدلتے ہوئے اسے دکیٹی کی واردات قرار دیا تھا، جبکہ شیعیت نیوزاس واقعہ کوپہلے ہی شیعہ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا تھا، بعد میں تکفیری دہشتگرد کالعدم جماعت طالبان کی جانب سے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرناواضح کرتا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیٹی کی نہیں بلکہ فرقہ وارانہ واردات ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے ڈی ایچ اے فیز ۱ میں سابق میجر احسن رضا پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے،جہاں سے قانونی کاروائی کے لئے انکی میت کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔