دنیا

کابل میں اسپین کے سفارت خانے کے قریب طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع اسپین کے سفارت خانے کے نزدیک واقع گیسٹ ہاؤس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں دو ہسپانوی اور 4 افغان پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق کابل کے کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فریدون عبیدی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے گیسٹ ہاؤس پر جمعے کو رات گئے حملہ کیا، تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا.عبیدی کے مطابق واقعے میں 2 ہسپانوی اور 4 افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں.اسپین حکومت نے بھی کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب ہونے والے حملے میں 2 ہسپانویوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی.اے ایف پی کے مطابق حملے کا آغاز ایک زوردار کار بم دھماکے سے ہوا،جس کے بعد دہشت گرد گیسٹ ہاوس میں داخل ہوگئے اور یرغمالی صورتحال دیکھنے میں آئی. اس کے فوری بعد علاقے میں مزید متعدد دھماکے ہوئے جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاتی رہیں. افغان حکام کے مطابق ہفتے کی صبح تک آخری 4 حملہ آور بھی ہلاک کردیئے گئے ہیں. حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button