پاکستان

رینجرز اختیارت میں توسیع معاملہ، سندھ حکومت ٹال مٹول پالیسی پر گامزن،شیعیت نیوز رپورٹ

شیعیت نیوز: کرپشن کیسز سے خوف ذدہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر لٹکا دیااور اجلاس پیر تک ملتوی کردیا، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو بھی رینجرز کے قیام اور اختیارات کے حوالے سے قرارداد پیش نہ ہوسکی، یہ قرارداد کارروائی کے ایجنڈے میں 11ویں نمبر پر تھی اور اجلاس کو تاخیر سے شروع کرکے غیر ضروری ایجنڈا زیر بھس لایاگیا ،اب یہ قرارداد پیر کو پیش ہوسکتی ہے جسکے امکان بھی کم نظر آرہے، سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 11بجے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میںاہم ایشو کو چھوڑ کر محکمہ اوقاف سے متعلق وقفہ سوالات مکمل ہوا اور باقی وقت میں سینئر سیاست دان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے تمام پارلیمانی جماعتوں کے 33ارکان نے خطاب کیا۔قرارداد کی منظوری کے بعد ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا ۔

دوسری جانب سائیں وزیراعلیٰ نے بھی جانے اجانے میں رینجرز کو مزید اختیارات نا دینے کے معمالے پر اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ہم رینجرز کو کراچی میں دہشتگردی ختم کرنے لائے تھے وہ کرپشن کیسز کے خلاف نکل پڑے۔

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معمالے پر تاخیر کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھی بھرپور مذمت کی ہے، شیعیت نیوز کے مطابق شیعہ قائدین و ملی تنظمیں بھی ناصرف کراچی بلکہ سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے رینجرز کے اختیار ات وسیع کرنے کا مطالبہ کرتے رہی ہیں لیکن اپنے مفادات کی خاطر سندھ حکومت ایسا کرنے سے ہمیشہ گریز کرتی رہی جسکا خمیازہ سانحہ شکار پور اور جیکب آباد کی شکل میںہم نے بھگتا، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رینجرز کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے سند ھ بھر میں مکمل اختیارات دیئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button