پاکستان

عالمی دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لال مسجد کے خلاف کاروائی سے گریز کیوں؟

پاکستان کے دارلخلافہ اسلام آباد میں اوقاف کے زیر انتظام چلنے والی سرکاری لال مسجد کے عالمی دہشتگردوں سے کے اعلانیہ روابط کے باوجود حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ضلع سان برنارڈینو میں معزوروں کے سینٹر پر حملے کرکے درجنوں افراد کو قتل کرنے والی تاشفین ملک اور اسکے شوہر کے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز (برقع) سے روابط کا بھی انکشاف ہوچکا ہے، اسکے باوجود اس مسجد ضرار کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی قابل تشویش ہے۔

سان برنارڈینو سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کے ساتھ مولوی عبدالعزیز سے رابطہ کے علاوہ متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کئی انتہاپسند وں کا مولوی عبدالعزیز سے تعلق بنتا رہا ہے۔

file_39.jpeg

اسی طرح گذشتہ سال سولہ دسمبر پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں طالبان دہشتگردوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ بربریت کی انتہا پر بھی مولوی عبدالعزیز نے متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انہوں دہشتگردوں کی مذمت تو کُجا اس پرسوز واقعہ میں جانبحق ہونے والے بچوں کو شہید کہنے سے بھی پرہیز کیا جسکا مطلب واضح تھا کہ مولوی عبدالعزیز اس سانحہ کو جائز سمھجتے ہیں لیکن پھر بھی حکومت کے زیراثر چلنے والی مسجد کے اس خطیب کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔

PAKISTAN-SCHOOL_BLOOD.jpg

اسلام آباد کے قلب میں مولوی عبدالعزیز کی زوجہ اُم حسان کی قیادت میں چلنے والے شدت پسند مدرسہ جامعہ حفصہ کی طالبات نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کو مدرسہ کی طالبات کو نجات دلانے کے لئے ریاست پاکستان میں کاروائی کرنے کی دعوت دی اور اس دہشتگرد خلیفہ سے اپنی بیعت کا اعلان کیا۔

1234.jpg

حال ہی میں مولوی عبدالعزیز پاکستان میں داعشی نظریات پر مبنی نظام نافذ کرنے لئے ایک تحریک کا اعلان کیا ہوا ہے،جو اعلانیہ ریاست پاکستان سے غداری کی علامت ہے لیکن اس کے باوجود بھی نواز حکومت اپنی قیادت میں چلنے والی اس فتنہ پرور مسجد اور اسکے خطیب کے خلاف ایکشن لینے سے خوف ذدہ ہیں۔

file_38.jpeg

اوپر لکھے گئے چند حقائق کی بنیاد پر پاکستانی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے مضافاتی و پہاڑی علاقوں میںآپریشن کرنے کی بجائے اسلام آباد کے قلب میں موجود فنتہ کی جڑ مسجد ضرار جہاں سے دہشتگردوں کے نظریات پروان چڑھتے ہیں انکے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دیکر تمام دہشتگردوں اور انکے سہولت کار وں کے لئے عبرت کا نشان بنادیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button