عراق

عراق میں فوج کی پیشقدمی، دسیوں تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے نزدیک ہوائی حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے مشرق میں واقع جزیرہ خالدیہ میں بھی دہشت گردوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔ان حملوں میں چھے دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

رمادی شہر کے شمال میں واقع بوذیاب علاقے میں بھی ہوائی حملوں میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے حصیبہ میں بھی داعش گروہ کے سات خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس کارروائی میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حصیبہ کے مغربی علاقے پر بھی عراقی فوج نے حملہ کیا جس میں کم سے کم چھے دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف عراقی حکام نے دارالحکومت بغداد میں ایک شیعہ مسجد کے سامنے بم دھماکا ہونے کی خبر دی ہے جس میں کم سے کم گیارہ افراد شہید ہوگئے۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل سعد معن نے کہا کہ حملہ آور نے مسجد کے دروازے کے سامنے، جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے، خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button