پاکستان

کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے سیاسی مگرمچوں کو تختہ دار کی راہ دیکھانا ضروری ہے، علامہ عبداللہ مطہری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ عبداللہ مطہری نے کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر پاک فوج کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے سیاسی مگرمچوں کو تختہ دار کی راہ دیکھانا ضروری ہے، کراچی میں امن کا قیام عارضی محسوس ہوتا ہے، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم بدستور جاری ہیں، دہشت گردی کامکمل قلع قمع کرنے کیلئے تکفیری نظریات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ریاست پاکستان کو چیلنج کرنے والے موجود ہیں ، پاک فوج کو ریاست بچانے کیلئے کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے۔علامہ عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کے سندھ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے لیے کراچی سمیت پورے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دیے جائیں
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کا عدالتی نظام نقائص کا مجموعہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں گرفتار دہشت گرد تا حال حکومتی مہمان کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتاردہشت گردوں کو اسپیڈی ٹرائل کورٹ کے ذریعے فوری سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ابھرنے والاداعش کا فتنہ اپ پاکستان کے اندر داخل ہو چکا ہے، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملے میں ملوث دہشت گرد خاتون کے لال مسجد کے خطیب سے مراسم خطرے کی گھنٹی ہیں ، وفاقی حکومت دہشت گرد مراکز کے خلاف اقدامات اٹھانے میں بہانے بازی کامظاہرہ کررہی ہے جو کہ قومی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے ، پاک فوج تکفیری نظریات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button