پاکستان

گلگت بلتستان میں داعش کی موجودگی کا دعویٰ، سکیورٹی انتظامیہ متحرک

 گلگت بلتستان کے معروف فیس بک پیج ‘‘ عوام گلگت بلتستان’’ نے گلگت بلتستان میں داعش کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا۔ اس خبر کے بعد سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے ہیں اور حساس تنصیات کے علاوہ اہم مذہبی مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ مذکورہ پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں داعش سے مربوط دہشتگردوں کی تفصیلات کی فہرست انتظامیہ کے پاس موجود ہے اور ان دہشتگردوں کی دھکمی کے سبب منظر عام پر نہیں لا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے اس خبر کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کے پاس نہ ایسی کوئی فہرست موجود ہے اور نہ داعش کی طرف سے کسی قسم کی دھمکی موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سکیورٹی سخت ضرور کر دی ہے تاہم اس سے داعش کا کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button