دنیا

افغانستان میں داعش کے سولہ دہشتگرد ہلاک

طلاعات کے مطابق افغانستان کی فوج نے صوبہ ننگر ہار میں داعش گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس گروہ کے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ افغان فوج نے ہفتے کی رات صوبے کے "مامند” اور "شدل علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں داعش کے سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ادھر صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کے نزدیک طالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں میں، جو اتوار کی صبح شروع ہوئیں، دو طالبان ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ داعش کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button