دنیا

نائیجریا :6 دن کی مسافت طے کرکے عزادار اربعین کرنے کل کانو و دیگر حصوں سے زائریا پہنچیں گے

نجف سے کربلا واک طرز پر نائیجریا کے شیعیان علی علیہ سلام نے اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر کانو سے زاریا واک کا اہتمام کیا تھا، جو کل اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر زائریہ پنچیں گے اور امام مظلوم کا چہلم منائیں گے۔

شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کونو سے زاریا تک کا فاصلہ ۱۵۷ کلو میٹر ہے جو نجف سے کربلا راستہ کا تقریباً دوگنا سفر ہے، اطلاعات کے مطابق نائیجریا کے حسینی ۶ دن کی مسافت طے کرکے اپنے مرکز پر پہنچے ہیں جہاں وہ اربعین امام حسین علیہ سلام کے مرکزی پروگرام میں شریک ہونگے۔

زائیریہ میں حسینی بقیتہ اللہ نامی مرکز پر تمام عزادار جمع ہونگے او ر اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر عزاداری برپا کریں گے، جہاں نائیجرین شیعوں کے قائد شیخ زکزیہ مجلس سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ نائیجریا میں شیخ زکزکیہ نے تبلیغ کے زریعہ تقریباً ایک ملین پر مشتعل آباد ی کو مکتب اہلیبت علیہ سلام میں داخل کیا ہے۔

دوسری جانب نائیجریا کی تکفیری وہابی دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے ان زائیرئن پر خود کش حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہواہے، اسی دوران ایک خودکش دھماکہ میں دسیوں عزادار بھی شہید ہوئے لیکن عشق کے اس سفر میں خوفناک بم دھماکوں اور شہادتوں کے باوجود نائجیریا کے چپے چپے سے عوام چہلم امام (ع) کی مرکزی مجلس اور جلوس میں شرکت کے لئے زاریا شہر کی جانب رواں دواں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button