پاکستان

جلوس و مجالس کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے پر پولیس حکام کو نوٹس جاری

محرم الحرام میں جلوس و مجالس ہائے عزا کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر، گرفتاریوں اور خیبر پختونخوا میں عزاداری کے پروگراموں کو سبوتاژ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سیکرٹری محرم کمیٹی مظفر علی اخوانزادہ کی جانب سے کیس دائر کیا گیا تھا۔ جس پر معزز عدالت خیبرپختونخوا حکومت، انتظامیہ اور پولیس حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری محرم کمیٹی صوبہ خیبر پی کے مظفر علی اخونزادہ کے مطابق مجالس عزا، جلوس، حتیٰ کہ گھروں کے اندر بھی مجلس عزا کرنے کے خلاف انتظامیہ کی ایف آئی آر کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ سیکرٹری امامیہ جرگہ کے مطابق انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا کو بذریعہ چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور پولیس پولیس حکام صوبہ خیبر پختونخوا کو فریق مقدمہ بنایا ہے۔ آئین کے شق 8، 12، 15، 17 اور 20 کے مطابق ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ عدالت نے جاری نوٹسز میں حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چہلم کے موقع پر جلوس و عزاداری کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ کیس پر مزید سماعت آئندہ تاریخ کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button