عراق

کرڑوں پاپیادہ عزادار کل اربعین کے موقع پر کربلا پہنچ جائیں گے،شعیت نیوز رپورٹ

شیعیت نیوز کو عراق سے ملنے والی خبروں کے مطابق مختلف شہروں خاص طور پر نجف اشرف سے دسیوں لاکھ زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل جا رہے ہیں، اس درمیان زائرین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو انجمنوں اور ماتمی دستوں کی شکل میں یہ راستہ طے کر رہی ہے، یہ تمام دستہ کل روز اربعین تک کربلا معلی میں پہنچ جائیں گے۔

 عراق کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس بار کربلا میں اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ڈھائی کرڑو سے زائد عزادار بارگاہ امام حسین علیہ سلام میں حاضری دین گے، جس میں پچاس لاکھ ایرانی زائرین ہیں جنہیں عراق نے ویزا جاری کیا ہے جبکہ کرڑوں عزادار بلاکسی مسلک و فرقہ اور رنگ و نسل کی تفریق کے پاکستان سمیت افریقا،امریکا اور یورپ سے حریت پسندوں کے سردار امام حسین علیہ سلام سے توسل کے لئے عراق کی جانب عازم سفر ہوچکے ہیں،اسکے علاوہ عراق بھر سے بھی عزاداروں کا ایک ہجوم کربلا کی جانب کئی دنوں سے مارچ کررہا ہے۔

روز اربعین سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر اسی دن اہلبیت (ع) حرم ، شام سے کربلا لوٹے ، جبکہ اسی روز یعنی روز اربعین سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبراسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسینؑ کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی۔

مفاتیح الجنان میں گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکریؑ سے منقول ہے کہ پانچ چیزیں مومن اور شیعوں کی علامت ہیں:

۱.اکیاون رکعت نماز (نماز یومیہ ونوافل ہمراہ نماز شب)
۲.زیارت اربعین امام حسینؑ
۳.داہنے ہاتھ میں انگشترعقیق
۴.خاک پرسجدہ کرنا
۵.اور بلند آوازسے بسم اﷲالرحمن الرحیم کہنا

چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے۔

 

السلام علیک یا اباعبداللہ الحسین علیہ سلام

12342482_1828358550724189_7605250914137171509_n.jpg

12279139_1828358197390891_3774623861973102907_n.jpg

12341495_1027354050639715_9051458624683224700_n.jpg

12299343_1027192853989168_688487838370273419_n.jpg

 12301544_1828358120724232_3254117622424292453_n.jpg

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button