عراق

عراق؛ اربعین کے عظیم الشان پاپیادہ جلوس میں آیت اللہ حکیم کی شرکت

عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم نے زائرین اربعین کے عظیم الشان جلوس میں شرکت کی,، اہلیبت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقاس مرجع تقلید نے پیادہ روی کے اس جلوس میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام کو کامیابی امام حسین (ع) کے میدان مباہلہ میں شرکت کی بنا پر حاصل ہوئی۔ جب ہجرت کے دسویں سال نجران کے عیسائیوں نے پیغمبر اکرم سے مباہلہ کیا اور آپ (ص) اپنے ساتھ چار افراد امیر المومنین علی (ع) حضرت فاطمہ زہرا(س) اور امامین حسنین(ع) کو لے کر میدان مباہلہ میں حاضر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا: نجران کے عیسائیوں نے جب چھے سالہ امام حسین (ع) کے نورانی چہرے کو دیکھا تو میدان مباہلہ سے فرار کر گئے۔ اور کہا کہ ہم آج ان چہروں کو دیکھ رہے ہیں جو اگر خدا کو قسم دیں تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جائیں۔ آیت اللہ حکیم نے تاکید کی: اسلام اہل بیت(ع) کے مبارک وجود سے کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ کروڑوں عاشقان اہلبیت(ع) عراق اور بیرون عراق سے اربعین حسینی(ع) کے موقع پر پیدل کربلا کی جانب سفر کرتے ہیں اور امام حسین(ع) کے تئیں اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button