یمن

سعودی عرب کے فضائی حملوں میں متعدد یمنی عوام شہید

یمنی ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق مغربی یمن کے صوبے تعز کے موزع علاقے پر سعودی عرب کے جارح طیاروں کے حملوں میں بارہ یمنی شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح شمالی یمن کے "کھلان” فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے-

یمنی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ عسیر کے شہر ربوعہ کے الضباط علاقے میں سعودی فوج کی تین بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا- واضح رہے یمن کے بے گناہ شہری چھبیس مارچ سے سعودی اتحاد کے حملوں اور ان کی جانب سے یمن کے محاصرے کی بناپر شہید ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو تقریبا آٹھ مہینوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آل سعود اور اسکے اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے باوجود یمن کی فورسز اور عوام نے مثالی استقامت کا ثبوت دیا ہے اور تمام مشکلات کے باوجود عرب حکام کی جارحیت کے مقابل ثابت قدمی سے کام لیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button