مشرق وسطی

بحرینی عوام کی جانب سے تمام قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے تمام قیدیوں کی آزادی اور بحرینیوں کو ایذائیں دینےاور قتل کرنے والوں کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ پورے بحرین میں ہونے والے ان مظاہروں میں عوام نے اپنے انقلابی اہداف پر پابند رہنے پر تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی جیلوں میں تین ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں اور آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے بحرینی عوام کی آواز بند کرانے کے لئے سرکوبی کے اقدامات میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔

بحرینی عدالتیں بھی احتجاج کرنے والوں کے خلاف ظالمانہ احکامات صادر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنا مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات میں شامل ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بحرینی عوام کے خلاف صادر ہونے والے شدید اور ظالمانہ احکامات کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button