مشرق وسطی

دہشت گردوں کا شام سے ترکی کی سرحدوں کی جانب فرار

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شام کی فوج اور روس کے مشترکہ حملوں میں بہت سے محاذوں پر دہشت گردوں کی دفاعی لائنیں تباہ ہوچکی ہیں اور دسیوں غیر ملکی دہشت گرد جنگی علاقوں سے فرار ہو کر ترکی کی سرحدوں کی جانب جا رہے ہیں۔

شام کی فوج نے اس بیان میں کہا ہے کہ شام کی فضائیہ کے اکیس سے چھبیس نومبر تک کے آپریشن میں ریف دمشق، حمص، حماہ، ادلب، حلب، دیرالزور، اور لاذقیہ صوبوں میں دہشت گرد گروہوں کے چھ سو تہتر ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب روس کے لڑاکا طیاروں نے شام کی فضائیہ کے تعاون سے گزشتہ دو دنوں کے دوران دمشق، حلب، ادلب، لاذقیہ، حماہ، الرقہ اور دیرالزور صوبوں میں دہشت گردوں کے چار سو انچاس ٹھکانوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے تیس کنٹرول روم، اسلحے کے متعدد گودام، دھماکہ خیز مواد بنانے کے کارخانے اور دہشت گردی کی تربیت کے مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button