پاکستان

کوئٹہ : حکومتی نااہلی کے سبب زائرین امام حسین کے ۸۰ سے زائد قافلے کوئٹہ میں پھنس گئے

کوئٹہ میں ایک بار پھر زائرین امام حسین علیہ سلام کے قافلے پھنس گئے ہیں جنہیں تفتان بارڈ تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اطلاع کے مطابق ہزاروں زائرین امام حسین کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شیعت نیوز کے نمائندہ کے مطابق زائرین امام حسین علیہ سلام کی اسی ۸۰ سے زائدبسیں کوئٹہ موسیٰ خان چوک پر سیکورٹی اہلکاروں نے روک دی ہیں اور انہیںآگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

اندرونی ذرائع نے بتا یا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ قافلہ سالار اور کوئٹہ کی مقامی شیعہ ہزارہ قیادت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہر ماہ کی پہلی اور پندرہ تاریخ کو قافلہ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ مکمل سیکورٹی کے ساتھ قافلوں کو انکی منزل تک پہنچایا جاسکے، ذائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایشوز کی بنا پر ایسا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

مقامی ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ زائرین کی مشکلات کا اصل ذمہ دار داود آغا ہے، داود آغا بلوچستان شیعہ کانفرنس کا سربراہ ہے ،اور زائرین کے قافلوں کے حوالے سے وہ حکومت سے رابطے میں رہتا ہے ۔

ادھر مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے بھی سیکرئڑی داخلہ بلوچستان سے کل ملاقات کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر طے شدہ تاریخ سے ہٹ کر اربعین امام حسین ؑ کے لئے جانے والے زائرین کے قافلوں کو این او سی جاری کی جائے۔

آج شیعہ علماٗ کونسل  نے بھی اس حوالے سے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button