پاکستان
حکومت لال مسجد کے خطیب کیخلاف فوری کارروائی کرے، رحمان ملک
سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت لال مسجد کے خطیب کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں ہونا چاہئے، حکومت لال مسجد کے خطیب کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اگر کوئی رکاوٹ یا مسئلہ درپیش ہو تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔