عراق
الانبار کی صوبائی کونسل نے آیت اللہ سیستانی کا شکریہ ادا کیا
عراق کے صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو ایک خط لکھ کر عراق میں جاری مسائل خاص طور پر سنی نشین علاقوں کی نسبت ان کے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔
صوبہ الانبار میں دھشتگردوں کے ذریعے محاصرہ کا دائرہ تنگ کئے جانے کے بعد اس مرجع تقلید نے ایک بیان جاری کیا جو آپ کے نمائندے کے ذریعے کربلا کی نماز جمعہ میں پڑھا گیا اس میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کو اس صوبہ میں امداد رسانی کی تاکید کی۔
اس بیان کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکار صوبہ الانبار میں داخل ہوئے اور داعش کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
الانبار صوبے کے حکومتی عہدہ داروں نے اپنے خط میں آیت اللہ سیستانی کا ان تمام خدمات پر شکریہ ادا کیا۔