پاکستان

شام ،عراق سمیت مشرق وسطیٰ میں داعش دہشتگروں کی حمایت کرنے والے اسلام دشمن ہیں۔علامہ کمیل مہدوی

دعا کمیٹی کراچی کی جانب سے منعقد خمسہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اسکالر مولانا کمیل مہدوی نے کہا ہے کہ آج دنیا میں بھر میں جو لوگ اسلام کے نام پر دہشتگردی کررہے ہیں دراصل وہ اسلام و قرآن کے دشمن ہیں، انہوں نے قرآن کوزبانی پڑھا ہے کہ لیکن روح قرآن سے واقف نہیں ان خیالات کا اظہار مسجد حسنین ملیرمیں مجالس عزاء سے خطاب میں کیا مولانا کمیل مہدوی نے کہا کہ بربریت پھیلانے والے در اصل اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں آج مسلمانوں کی اس حالت کی اصل وجہ قرآن و عترت رسول اللہ (ص) سے دوری ہے، اگرہم نے ان دونوں چیزوں کا دامن تھاما ہوتا اسطرح دنیا بھر میں ہماری رسوائی نا ہوررہی ہوتی، رسول اللہ منبع علم تھے وہ جانتے تھے کہ مسلمانوں کے خلاف عالم کفار کیا کیا سازشیں کرے گا لہذا انہوں نے اسکا بندوبست کیا اور فرمایا کہ میں تمھارے درمیاں ایسی دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں کہ اگر تم نے اسے تھام لیا تو کبھی گمراہ نہیں ہوگئے اور وہ ہیں قرآن اور میری عترت، مطلب یہ ہوا کہ قرآن میں گمراہی سے بچنے کا ہر راستہ موجود ہے اور عترت رسول (ص) یعنی اہلیبت علیہ سلام حقیقت قرآن ہیں جو قرآن کو انسانیت کے سامنے کھول کر بیان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا شام ،عراق سمیت مشرق وسطیٰ میں داعش دہشتگروں کی حمایت کرنے والے اسلام دشمن ہیں اور انشا اللہ بہت جلد یہ دہشتگرد اپنے منتقی انجام تک پہنچے گے۔ علامہ کمیل مہدوی حسنین مسجد جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ خمسہ مجالس یکم تا پانچ صفر رات ۹بجے شب خطاب کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button