پاکستان

لاہور: داعش کی ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرلال مسجد سے الحاق شدہ مدرسہ سیل کردیا

صوبائی سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلطان نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک مدرسہ سیل کیا گیا ہے ، مدرسہ اسلام آباد کی لال مسجد سے الحاق شدہ تھا، جس کے خطیب مولانا عبد العزیز  نے داعش سے بیعت کر رکھی ہے، لہذا صوبہ میں داعش کے پیرس طرز کے حملے کے پیش نظر کیئے گئے سیکورٹی اقدامات کے تحت مدرسہ سیل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ داعش کے حوالے سے مولانا عبد العزیز کے بیانات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے کہ داعش کہیں صوبے میں قدم نہ رکھ دے۔

یہ بھی پڑھیں:: تکفیری دہشتگرد جماعت داعش کی پاکستان میں موجودگی پر ملکی قیادت تذبذب کا شکار

انہوں نے کہا کہ اگرچہ لال مسجد پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں، لیکن صوبائی حکومت اس حوالے سے وفاقی انتظامیہ سے تعاون کر رہی ہے اور مدرسے سے دہشت گردی کے فروغ کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button