پاکستان

فرانس دھماکے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی عالمی سازش ہے،ناظرتقوی

شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے فرانس میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتےہیں اور اس سانحے میں جاںبحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہیں، اسلام کے نا م پر اس طرح کی کارروائیاں اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کرنے کی عالمی سازش ہے دہشت گردو کے اس ٹولے نے اب تک اسلام کے نام پر ہزاروں بے گناہ عوام کو قتل کردیا ہے ،انہی دہشت گردو ں نے انبیاء کے مقدس مزاروں اور اصحاب رسول ؐکی قبروں کو بھی شہید کیا اور اب یہ مکہ اور مدینہ کو ڈھانے کے لیے بیانات دے رہے ہیں ۔علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا مسلمانوں کو چاہیے اپنے تمام مسلکی اختلافات ختم کر کے دہشت گرد اور دہشتگردوں کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہوجائیں، داعش کو چلانے والے ممالک کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، ہمیں چاہیے کہ وہ ممالک جو داعش کو فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کررہے ہیں ،اُن کو بے نقاب کریں اور دنیا کو واضح کریں کہ ان کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں امریکا،اسرائیل اور اس کے اتحادی ہیں اور اس دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button