ایران

ویانا مذاکرات میں حزب اللہ اور شام کا دفاع کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں حزب اللہ لبنان اور شامی حکومت کا بھر پور دفاع کریں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صنعتی شریف یونیورسٹی میں مدافع حرم شہدا کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں حزب اللہ لبنان اور شامی حکومت کا بھر پور دفاع کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی بیداری یا عربی بہار کا سلسلہ علاقائی ممالک میں جاری ہے اور یہ سلسلہ انقلاب اسلامی ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں اگے بڑھ رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عرب جوانوں نے انقلاب اسلامی کو اپنے لئے سر مشق قراردیا ہے اور مختلف ملاقاتوں میں مصری اور دیگر عرب ممالک کے جوانوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ انھیں ایران کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں اور جب انھوں نے ایران کے بارے میں خود تحقیق اور مطالعہ کیا تو انھیں پتہ چلا کہ ایران کے بارے میں اور انقلاب اسلامی کے بارے میں جو کچھ انھیں بتایا گيا وہ سب غلط ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ ایران کی کسی بھی ملک میں مداخلت نہیں اگر کسی ملک کے جوان ایران کو اپنے لئے نمونہ عمل بناتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے انھوں نے کہا کہ عرب عوام پر ان عرب حکمرانوں کا شدید دباؤ ہے جو امریکہ اور اسرائیل نواز ہیں اور وہ اپنے ملک کے شہریوں کو سانس تک نہیں لینے دیتے ۔

ایرانی نائب وزير خارجہ نے شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ شام میں اسی وقت انتخابات ہوسکتے ہیں جب وہاں جنگ بند ہوجائے اور دہشت گردی کا خا تمہ ہوجائے انھوں نے کہا کہ ایران ویانا مذاکرات میں حزب اللہ لبنان اور شامی عوام اور حکومت کی بھر پور حمایت کرےگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button