مقبوضہ فلسطین
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح صیہونی فوجیوں نے قلندیہ کیمپ پر حملہ کیا۔ وہ ایک فلسطینی قیدی محمد ابوشاہین کے گھر کو منہدم کرنا چاہتے تھے۔
کیمپ کے فلسطینیوں نے مزاحمت کی جس پر صیہونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک زخمی فلسطینی کو ایمبولنس کے اندر سے گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے کے بعد صیہونی فوجی قلندیہ کیمپ سے چلے گئے ۔
قلندیہ کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بانوے ہوگئی ہے۔