عراق

شام کے بحران کے سیاسی حل پر عراق کی تاکید

کل العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سنیچر کو ویانا روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ شام کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور اس ملک میں فوجی اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے- ابراہیم الجعفری نے جو شام کے بحران کے حل کے لئے ویانا دو کانفرنس میں شرکت کے لئے آسٹریا جا رہے تھے بحران شام کے حل کے لئے سیاسی اور پرامن اقدامات کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی راہ حل نہ صرف وقت طلب ہے بلکہ حالات کے پیچیدہ ہونے کا سبب بنے گا- عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ملت شام کو صدر بشار اسد کی حکومت باقی رکھنے کا فیصلہ خود کرنا چاہئے اور عراقی حکومت، شام میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے شامی حکومت کے ساتھ مل کر سیاسی گروہوں کی جانب سے کردار ادا کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتی ہے- شام کے بحران کے حل کے لئے ویانا مذاکرات کا نیا دور سنیچر سے شروع ہو رہا ہے ویانا دو کانفرنس کے انعقاد کا موضوع شامی مخالفین کی حقیقی شناخت پر گفتگو کرنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button