کراچی: لانڈھی میں کالعدم سپاہ صحابہ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ انتخابی مہم جاری،نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا؟
کراچی کے معروف علاقہ لانڈھی میں کالعدم سپاہ صحابہ راہ حق پارٹی کے نام سے بلدیاتی الیکشن میں وار ہوئی ہے ،جبکہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس کالعدم جماعت کے ساتھ سندھ کی صوبائی حکومت کی علمبردار اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ دار جماعت نے اس کالعدم جماعت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کیا ہے اور مشترکہ انتخابی مہم بھی چلا رہی ہے، ناصرف کراچی کے اس علاقہ بلکہ پور ے سندھ میں اس طرح کا اتحاد دیکھنے میں آیا ہے, جسکی تصویری رپورٹ زیل میں تفصیل سے دی گئی ہے۔ اب کیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں گیا؟
ہم مکتب اہلیبت جو کراچی میں اس تکفیری کالعدم جماعت کی جانب سے پھیلائی گئی فرقہ واریت اور نفرت کے نتیجے میں ہزاروں جوانوں کے لاشے اُٹھاچکے ہیں ،پیپلز پارٹی کی جانب سے اس جماعت کے ساتھ اتحاد کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر آرمی چیف کی توجہ اس جانب متوجہ کروارہے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں دیئے گئے قومی نیشنل ایکشن پلان کو فوری طور پر واپس لیں تاکہ سیاسی جوڑ توڑ کے لئے یہ سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان کو ثبوتاژ نا کرسکیں،ہم اس ملک میں امن کے خواہا ں ہیں، لہذا اس مسئلے پر فوری قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے اور ان سیاسی جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی سہولت کاری و سپورٹ سے روکا جائے۔
دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی تصویر کے ساتھ پیپلزپارٹی اور راہ حق پارٹی (سپاہ صحابہ) کا مشترکہ پوسٹر
راہ حق پارٹی (سپاہ صحابہ) اور پیپلزپارٹی کا کراچی کے علاقہ لانڈھی میں مشترکہ الیکشن آفس
نیشنل ایکشن پلان ؟؟؟؟
پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن آفس میں بیھٹے طالبان
دہشتگردوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کا یہ انتخاب ملک میں دہشتگردوں کو ناصرف مضبوط کرے گا بلکہ ۸۰ ہزار سے زائد شہید ہونے والے پاکستانی اور پاک افواج کے وہ جوان جو اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں انکے خون سے بھی اعلانیہ غداری تصور کی جائے گی
کالعدم اہلسنت و الجماعت کراچی کا سربراہ تاج حنفی پی پی پی الیکشن سیل کا افتتاح کررہا ہے
پاکستان راہ حق پارٹی کا صدر
اگر کوئی یہ سمھجتا ہے کہ سپاہ صحابہ کا راہ حق پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تو یہ پوسٹ پڑھیں