پاکستان

کوئٹہ : افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ میں شیعہ مسلمانون کی جانب سے اففانستان میں داعش کے ہاتھوں شہید ہونے ہونے والے ۷ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے، جو طالبان و داعش مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرے میں بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے آغا رضا اور مولانا ہاشم موسوی بھی موجود تھے , مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان حکومت قاتلوں کو فوری بے نقاب کرکے انہیں کفیر کرادر تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ ۶ ماہ قبل دہشتگردوں نے ۷ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کا اغوا کیا تھا جنہیں گذشتہ روز بے دردی سے ذبح کرکے پھنگ دیا گیا۔ اس واقع کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام انکی مخالف جماعت داعش نے کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button