پاکستان

حکومت مذہبی مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنائے، شہنشاہ نقوی

معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مساجد و امام بارگاہوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور عوام کے تمام طبقات کو تحفظ فراہم کیا جائے، نارتھ ناظم آباد میں علماء و معززین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسجد و امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پر حملہ اور عزیز آباد میں شیعہ عزاداروں کو قتل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سندھ قاتل درندوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے، انہوں نے عوام کے تمام طبقات سے بھی کہا کہ وہ پر امن رہیں اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ دہشت گردی کے منصوبے ناکام ہوں اور شہر امن کا گہوارا بن سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button