پاکستان

پشاور: خطرناک تکفیری تنظیم داعش کے لئے بھرتی کرنے والا شخص گرفتار

شاور پولیس نے بڈھ بیر کے علاقے سے خود ساختہ دولت اسلامیہ کیلئے بھرتیاں کرنے والا ایک شخص گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشن میاں سعید نے پیر کو بتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص داد اللہ کے قبضے سے ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد کر لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر پاکستان کیلئے داعش کے سربراہ کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button