عراق

عراق میں داعش کے ہاتھوں مسیحیوں کی ایک اور عبادت گآہ تباہ

الیوم السابع مصر کی رپورٹ کے مطابق عراقی کے شمالی صوبے نینوا کے گورنر نوفل عاکوب نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے جمعہ کے روز اس صوبے کے شہر تلکیف میں مسیحیوں کی ایک عبادت گاہ کو خالی کرا کے اسے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ انھوں نے داعش کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ہونے والے مالی نقصان کے بارے میں ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ان ملکوں کے تاریخی اور مذہبی مقامات تباہ کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے اور وہ اب تک بہت سے مقدس مذہبی اور تاریخی مقامات کو دھماکہ خیز مواد سے مسمار کر چکے ہیں جن میں بعض صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے مزارات بھی شامل ہیں جس پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button