مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی گرفتار

فلسطنیی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنوبی نابلس میں واقع حوارہ سٹی پر حملہ کر کے ایک فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے حوارہ سٹی پر حملے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں اور تجارتی مراکز کی تلاشی بھی لی۔

صیہونی فوجیوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات میں جنین شہر کے جنوبی علاقے سے بھی سے ایک فلسطینی کو گرفتارکر لیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے محمد یوسف جرادات نامی فلسطینی کو الزبابدہ نامی شہر کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button