پاکستان

ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں بلکہ ایک مخصوص ٹولہ حالات خراب کر رہا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ بلاک 13 میں منعقدہ مجلس شہادت کے اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسلام امن و اتحاد، وحدت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقوں سے بچ کر رہو، لیکن آج مسلمان تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم پست سے پستی کی طرف جا رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یکجا ہوں اور فتنہ و فساد سے دور رہا جائے اور جو لوگ شرپسندی اور انتشار کی بات کرتے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ہے بلکہ ایک مخصوص ٹولہ یہاں کے حالات خراب کر رہا ہے اور عوام کی جان و مال کو انہی دہشت گردوں سے خطرہ ہے، حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ہمارے علماء، خطباء اور ذاکرین کو چاہیئے کہ وہ امن و محبت کا پیغام عام کریں، تاکہ امن کی فضاء قائم ہو اور پر امن معاشرے کے قیام کی بات آگے بڑھ سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button