پاکستان
منحرف ذاکروں، اور مولویوں کا راستہ قرآن و اھل بیت کا راستہ نہیں ھے
معروف شیعہ عالم دین مولانا صادق رضا تقوی گلستان جوھر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اور ذاکر انسانوں کو توحید پرستی کے نور سے نکال کر گھوڑا اور بت پرستی کی جانب لے جا رھے ہیں وہ قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں اللہ، رسول اور اھل بیت علیھم السلام کی ولایت کے بالکل برخلاف لوگوں کو نور خدا اور حسینیت کی نورانی تعلیمات کے نور سے نکال کر تاریکیوں اور ظلمات کی جانب لے جا رھے ہیں۔
ایسے ذاکروں، ملاؤں اور مولویوں کا راستہ قرآن و اھل بیت کا راستہ نہیں ھے اور ان کے لئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر واجب ھے جیسا کہ امام حسین(ع) نے انجام دیا تھا!