پاکستان

تکفیری شرپسندی کے باوجود باغپور ڈھیری جلوس پرامن اختتام پذیر

خانپور، ضلع ہری پور کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ یونین کونسل بھرڑے میں محرم الحرام کا سالانہ ماتمی جلوس علم و ذوالجناح گزشتہ روز مقامی سادات کے گھروں سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حویلی سیداں، مسلم آباد، باغپور ڈھیری پہنچ کر اختتام پذہر ہوا۔ علاقہ میں بڑھتی ہوئی تکفیریت کے باعث جلوس کو شرپسند عناصر سے خطرات لاحق تھے، تاہم پرعزم عزاداروں نے دور افتادہ پہاڑی علاقہ میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کی قدیم روایت کو خطرات کے باوجود عزم و حوصلہ کے ساتھ امسال بھی جاری رکھا۔ اس موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کا بہتر انتظام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button