سعودی عرب

یمن میں دہشتگردی کے لئے سعودی عرب نے بلیک واٹر سے مدد مانگ لی

اطلاعات کے مطابق آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت یمن کی عوامی تحریک کو کچنے کیلیے بلیک واٹر کی خدمات حاصل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک پر حملے کیلیے حال ہی میں سوڈان اور کولمبیا سے کرایہ کی فوج طلب کی ہے۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کولمبیا سے صرف کرائے کی فوج کو طلب نہیں کیا ہے بلکہ کولمبین فوج کے نام پر بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ کولمبین فوجیوں کے نام پر بلیک واٹر کے عناصر سعودی جارحیت میں حصہ لیں گے۔ کولمبین روزنامے کے مطابق، آئندہ ماہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی افواج کی مدد کرنے کے لیے کولمبیا کے 800 فوجی صنعاء میں داخل ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button