پاکستان

کراچی : جامعہ اردو میں داعش کی مخالفت کرنے پر انتہاء پسندوں کا طلباء و استاتذہ پر حملہ

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کراچی میں پروگریسیویوتھ الائنس اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل میں دہشگرد تنظیم داعش اور طالبان کی مذمت پرانتہا پسند اور شدت پسندوں کا حملہ، اساتذہ اور طلباءکو جان سے مارنے کی دھمکیاں، کفر کے فتووں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی، اسٹڈی سرکل میں طبقاتی نظام تعلیم، فیسوں میں اضافے اور دیگر طلباءمسائل کے ساتھ عالمی اور ملکی صورت حال کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کراچی میں پروگریسیویوتھ الائنس اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام گزشتہ دوسال سے ایک اسٹڈی سرکل چلایا جارہاہے، گزشتہ ہفتے بھی معمول کے مطابق اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورت حال اس وقت خراب ہوئی، جب اسٹڈی سرکل میں بحث و مباحثے کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش اور طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی، جس پر جمعیت کے داعش پرست انتہا پسند اور شدت پسند غنڈے اسٹڈی سرکل میں شریک طلباءپر حملہ آور ہو گئے، ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے اسٹڈی سرکل میں شریک طلباءکو کافر قرار دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، شدت پسندوں نے جامعہ اردو کے اساتذہ کو بھی ہدف تنقید بنایا اور جامعہ کے بعض شعبوںمیں دی جانے والی تعلیم کو مذہب کے خلاف قرار دیا،اس سلسلے میں جامعہ کے بعض اساتذہ کو براہ راست دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ مذہب کے منافی نظریات کی ترویج اور طلباءاسلام مخالف ذہن سازی اور اسٹڈی سرکل کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی بڑی جامعات میں انتہاء پسند عناصردہشتگرد عالمی تنظیموں کے لئے زمینہ سازی کررہے ہیں ، کراچی میں جامعہ کراچی، جامعہ اردو اور این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی ایسے کچھ عناصر موجود ہیں جو انتہاء پسندی پر مبنی لٹریچر اور نظریات کو نوجوان میں فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button