مشرق وسطی

دہشت گردی، کویت کے لئے سب سے بڑا خطرہ

اطلاعات کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے منگل کے دن کویتی پارلیمنٹ میں کہا کہ کویت اور کویتی شہریوں کی سیکورٹی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گی۔

امیرکویت شیخ الصباح نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کویت کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے کہا کہ کویت کے تمام لوگ اس خطرناک چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ امیر کویت نے اپنے ملک کی سیکورٹی کو خیلج فارس تعاون کونسل کی سیکورٹی قرار دیا اور کہا کہ مسلکی اختلافات کے ذریعے کویتی معاشرے کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب اپنے ملک کی آمدنی میں ساٹھ فی صد کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک میں اقتصادی اصلاحات پر عمل درآمد کے لئے فوری تدابیر اختیار کرنے اور معاشی استحکام کی غرض سے حکام پر زور دیا کہ وہ ملکی آمدنی کے لئے دیگر ذرائع تلاش کریں –

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ حکومت کو عوامی مطالبات کے سلسلے میں ذمہ دارانہ طرزعمل اپنا نا چاہئے – ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کی اجازت نہ دے کہ عوام کی زندگی اور آئندہ نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button