مشرق وسطی

بحرینی فوجیوں کا احتجاجی مظاہرین پر حملہ

مرآت البحرین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز اللؤ لؤ اسکوائر جانے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

اکتوبر دو ہزار گیارہ میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اللؤ لؤ اسکوائر سے ہی شروع ہوئی تھی۔ دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی جھڑپ کی تصدیق کی ہے۔

آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے کہ جو سپر جزیرہ فوج کی آڑ میں بحرین میں تعینات ہیں، اس ملک میں عوامی احتجاج کو کچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button