پاکستان
زاکر اہلبیت شہید علامہ ناصر عباس اور ڈاکٹر علی حیدر کے قاتل دبئی سے گرفتار
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق لاہور سی آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے پنجاب بھر میں شیعہ علما ء زاکرین ڈاکٹر اور عزاداروں کے قتل میں ملوث کالعد م سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی ،المعروف اہلست والجماعات کے پانچ دہشتگردوں کو دبئی سے گرفتار کرلیا،گرفتار دہشتگرد معروف شیعہ زاکر علامہ ناصر عباس اور ڈاکٹر علی حیدر کے قتل میں بھی ملوث ہیں اطلاعات کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کو دبئی سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے
گرفتار دہشتگردوں میں ملک اسحق کے قریبی ساتھی اور لشکر جھنگوی و اہلست والجماعت کے اہم دہشتگرد ہارون اور ایاز بھی شامل ہیں