پاکستان

پنجاب،دہشتگردی کیلئےہائیڈروجن سلنڈرزکااستعمال،ریڈ الرٹ جاری

لاہور : پنجاب میں دہشت گردی کے لئے ہائیڈروجن سلنڈرز استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔

پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ممکنہ کارروائیوں کیلئے ہائیڈروجن سلنڈر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مراسلہ کے مطابق دہشت گرد طاقتور دھماکا خیز مواد گاڑیوں کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں قائم انٹیلی جنس کمیٹیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ہایئڈروجن گیس بنانے کے پوائنٹس اور اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جائے، اس حوالے سے ہائیڈروجن گیس مینوفیکچرر کو بھی اعتماد میں لیا جائے گ

متعلقہ مضامین

Back to top button