دنیا

امریکا میں یوم عاشور کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد ہوا

امریکا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز نیویارک میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا 18 اکتوبر بروز اتوار برآمد ہوا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے شرکت کرکے امام عالیٰ مقام حضر ت امام حسین علیہ سلام کو خراج تحسین پیش کیا، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق یوم عاشور ہ کا جلوس 10 محرم سے قبل آنے والی اتوار یا بعد میں برآمد ہوتا ہے، روان سال یہ جلوس 18 اکتوبر کو برآمد ہوا جس میں خواتین ،بزرگ، بچوں اور جوان عزادروں کی کثیر تعداد موجود تھے۔ عزادار امام حسین تبرکات عزاداری علم، ذولجناح، تابوت کے ہمرا ہ جلوس عزا میں شریک ہوئے، جبکہ اس موقع پر عالم انسانیت کو امام انسانیت کا پیغام پہنچانے کے لئے عزاداروں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر امام حسین علیہ سلام کا پیغام لکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button