پاکستان

پر امن شہریوں کو ایس ایچ او کے رحم و کرم پر نہ چھو ڑا جائے،علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز فورتھ شیڈول کے معاملے کو ایس ایچ او کے سپرد کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پُرامن شہریوں کو ایک تھانہ کے ایس ایچ او کے رحم و کرم پر چھوڑا جارہاہے کہ وہ جسے چاہے ،جب چاہے کسی بھی پُرامن شہری کیخلاف فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کرے گا تو وہ شریف شہری ( فورتھ شیڈول ) میں شامل کر دیا جائیگا جو شہری آزادیوںاور بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوگی ،سیاسی و بااثر افراد جنہوں نے پہلے ہی تھانوں میں ا پنی مرضی کے ایس ایچ اوز تعینات کرائے ہوئے ہوتے ہیں مزید مضبوط ہو جائیں گے اور انہیں اپنے سیاسی مخالفین کو ہراسا ں کرنے کا مزید ایک اور موثر ہتھیار مل جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بعض اداروں کے ذریعے پر امن شہریوں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹس کی بنیاد پرمختلف مقدمات میں ملوث کر کے ان کے خاندانوں کو رسوا اور ان کی زندگیوں کو تلخ کیا جارہا ہے ان کو فورتھ شیڈول لسٹ میں ڈال کر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہمارے مشاہدے میں ہے کہ توازن کی بے رحمانہ پالیسی کے تحت شریف ،مہذب اور قانون پسند شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے ، ایس ایچ اوز کو اختیارات دینے کے بعد ان کی جانب سے بھی اختیارات کے غلط استعمال کا خدشہ بڑھ جائیگا۔ مزید برآں مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بھی شخص کو من گھڑت رپورٹس تیار کرکے فورتھ شیڈول لسٹ میں ڈالنا تو بہت آسان ہے لیکن بے قصور شہریوں کا فورتھ شیڈول لسٹ سے باہرنکالنانہایت ہی مشکل اور تکلیف دہ عمل ہے جسے آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button