ایران

سعودی عرب کو علاقہ میں تخریب کاری سے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے بیان کو تخریب کاری اور تسلط پسندی پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو علاقہ میں تخریب کاری اور دہشت گردوں کی پشتپناہی سے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو دوسرے ممالک کے عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور قانونی و جمہوری حکومتوں کو دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا ایران کے تعمیری نقش کی تعریف کررہی ہے اور ایران خطے میں اپنے تعمیری نقش کو ایفا کرتا رہے گا۔

محترمہ افخم نے کہا کہ یہ سعودی عرب ہے جو ہمسایہ ممالک کو ہڑپ کرنے اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ایران کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ایران علاقائی حکومتوں کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھےہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شام کے بارے میں سعودی وزير خارجہ کا بیان جہالت اور نادانی پر مبنی ہے جس سے سعودی عرب کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button