پاکستان

امام حسین نےجہاد عظیم کے ذریعے اسلام کے آفاقی پیغام کو بچایا، علامہ حسن ظفر

معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلاء والوں نے رسول اکرمؐ اور انبیاء کے مشن کی تکمیل کی ،امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ دین کے وارث اور نبیؐ کی امیدوں کا مرکز ہیں،آپؑ کی عظیم قربانی نے دین کو بچایا ،آپؑ کے جہاد کا مقصد کسی گروہ ،طبقے یا مکتب کے خلاف نہیں تھا بلکہ آپؑ نے خوشنودی خدا اور رسولؐ کیلئے قربانی دی اور آپؑ نے جہاد عظیم کے ذریعے اسلام کے آفاقی پیغام کو بچایا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مشن کو آگے بڑھایا جائے اور کوشش کی جائے کہ دین کے نام پر فساد کرنیوالوں کا محاسبہ ہو اور مسلمان اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانیں۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button